تازہ ترین

ڈوڈہ ہسپتال میں ناکارہ گردوں کیلئے ڈائیلیسز سروس شروع

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈائیلیسزسروس شروع کردی گئی ہے ۔پردھان منتر نیشنل ڈائیلیسز پروگرام کے تحت ضلع ہسپتال میں ایک الگ سے یونٹ کا قیام عمل میں لا یا گیا تاکہ مریضوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے میڈیکل سپر ناٹینڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ایک ضلع ہسپتال میں ڈائیلیسز سروس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈ ہ ہسپتال میں مریضوںکو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر وں کی ایک ماہر ٹیم موجود ہے جبکہ مذکورہ سروس کیلئے بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے مریضوں سے کو فیس نہیں لی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سروس شروع ہو نے کے بعد خطہ چناب کے مریضوں کو سہولیات دستیاب ہو نگی ۔انہوں نے کہاکہ خطہ چناب سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اب ڈوڈہ ہسپتال کا رخ کریں ۔