بھدرواہ میں محکمہ مال کی ناجائزقبضہ کیخلاف مہم

ہر ماہ 250کنال سرکار اراضی کو باز یاب کروانا محکمہ کا ہدف :تحصیلدار

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہر ندیم خان
بھدرواہ //ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی ہدایت پر محکمہ مال کی جانب سے بھدرواہ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم شروع کی گئی جس کے دوران سرکاری اراضی سے تجاوز کو ہٹایا گیا ۔تحصیلدار بھدرواہ کی قیادت میں شروع مہم کے دوران بھدرواہ کے حویلی محلہ میں عید گاہ کے مقام پر 9کنال سرکاری اراضی کو باز یاب کروایا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے تحصیلدار بھدرواہ ذیشان طاہر نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے شروع مہم دیگر علا قوں میں سرکاری زمینوں سے ناجائز قبضہ کو ہٹانے تک جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے شروع مہم کے دوران صرف بھدرواہ میں ہی 70کنال اراضی کو یاب یاب کروایا گیا جبکہ محکمہ مال کی جانب سے ہر ماہ 250کنال تک سرکاری اراضی کو باز یاب کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سرکاری اراضی سے خود ہی اپنا ناجائز قبضہ ہٹا دیں تاکہ متعلقہ محکمہ کو کوئی کارروائی نہ کرنی پڑے ۔

تازہ ترین