تازہ ترین

کشتواڑ میں بے روز گار نوجوانوں کا احتجاج

پکل ڈھول پن بجلی پروجیکٹ میں روز گار فراہم کرنے کی مانگ

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کشتواڑ//خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے بے روز گار نوجوانوں نے ریاستی انتظامیہ AFCONS کمپنی کی مینجمنٹ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ پکل دھول پن بجلی پروجیکٹ میں ان کو روز گار فراہم کیا جائے ۔پریڈ گروانڈ کشتواڑ میں سماجی کارکن جگیندر بھنڈر ی کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران بے روز گار نوجوانوں نے AFCONSکمپنی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزا م لگایا کہ مذکورہ کمپنی مقامی نوجوانوں کو یکسر نظرانداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے ضلع کشتواڑ کے بے روز گار نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کمپنی دیگر ریاستوںکے نوجوانوں کو روز گار فراہم کر رہی ہے جبکہ مقامی بے روز گار نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہاہے ۔مظاہرین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پکل دھول پن بجلی پروجیکٹ میںمقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا جائے ۔