جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لگا تار ٹریفک جام تشویش ناک

گور نر انتظامیہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے :شاہین

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بانہال //جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لگا تار ٹریفک جام اور شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیح بنیادیوں پر اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔جاری ایک بیان میں نیشنل کا نفرنس لیڈر نے کہاکہ 300کلو میٹر لمبی قومی شاہراہ پر مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر کیساتھ ساتھ بانہال اور رام بن کی عوام کو پسیوں ،ٹریفک جام ،خراب موسم کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے مابین بہترین اشتراک نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام ہی متاثر ہو چکا ہے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ لگاتار جام کی وجہ سے مختلف تعلیم اداروں م یں زیر تعلیم طلباء ،ملازمین ،مریضوں ،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ کو رام بن اور بانہال علاقہ میں چار گلیارہ بنانے کے عمل میں آئی خامیوں کی وجہ سے پورا نظام ہی خراب ہو گیا ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسافروں و عام لوگوں کی سہولیات کیلئے معیاری اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔
 

تازہ ترین