تازہ ترین

گاندربل میں مبینہ عصمت ریزی کا واقعہ

طالب علم گرفتار،لڑکی کی طبی جانچ کرائی گئی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//سمبل سوناواری میں پیش آئے شرمناک واقعہ کیساتھ ہی گاندربل میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طورملوث ایک طالب علم کر گرفتار کرلیا اور لڑکی کی طبی جانچ کرائی ۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن گاندربل میں 12مئی کے روز مبینہ طورپر ایک دوشیزہ کی عصمت ریزی کا واقع رونما ہونے کے بارے میں والدین کی جانب سے ایک رپورٹ درج کی گئی۔شکایت میں بتایا گیا کہ ہرن کے مقامی شہری کی 16 سالہ بیٹی(نام مخفی)کی اس کے ہمسائیگی میںرہائش پذیر محمد عاصف وانی ولد محمد مقبول ساکن نیو کالونی ہرن گاندربل نے مبینہ طور پر عصمت دری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر سکنڈ ائر میں زیر تعلیم طالب علم محمد عاصف وانی ساکن ہرن کوجو کہ سکنڈ ایئر میں زیر تعلیم ہے کو گرفتار کرکے اس کی ابتدائی طبی جانچ کی۔انہوں نے کہا کہ لڑکی کی بھی طبی جانچ کرائی گئی ہے اور اسکا بیان بھی قلمبند کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 98/2019 زیر دفعات451،376 درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ لڑکی کی عمر 15 سال سے زیادہ بتائی جارہی ہے اس کے باوجود ہم نے لڑکی کی تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ منگوائی ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر تحقیقات کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔