تازہ ترین

دربار مو اور گاڑیوں کی بھرمار | ٹریفک پولیس حرکت میں،سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل

قوانین شکنی کرنے والوں کیخلاف 200نوٹس پولیس سٹیشنوں کو بھیجی گئیں

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سٹی رپورٹر
سرینگر //بڑھتے ٹریفک کے بیچ ٹریفک پولیس نے شہر سرینگر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرمزید سختی برتنی شروع کر دی ہے اور خفیہ کیمروں کے ذریعے بھی نظر گزر رکھی جا رہی ہے ۔ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کے مطابق اپریل 2019کے دوران شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹچ حاصل کر کے قوانین شکنی کرنے والوں کے خلاف 200نوٹس مختلف پولیس سٹیشنوں کو بھیجی گئی ہیں ۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ موسم میں بہتری آنے سے ساتھ ہی وادی کشمیر میںاقتصادی سرگرمیوں کی رفتار بڑھ گئی ہے وہیں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو ا ہے اور دربار مو کے چلتے گاڑیوں کی تعداد بھی اس خطے میں بڑھ رہی ہے ۔ٹریفک پولیس سرینگر سٹی نے پچھلے ایک ماہ کے دوران شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی  اور ساتھ ہی شہر کی سڑکوں پر چالان کاٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فوٹیج شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل کر کے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو متعلقہ پولیس سٹیشنوں کے ذریعے نوٹس جاری کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اپریل 2019کے دوران کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے 200نوٹس مختلف پولیس سٹیشنوں کے تحت قوانین شکنی کرنے والوں کو گھروں میں بھیجے گے ہیں ۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے پولیس، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور ٹرانسپورٹ محکمہ ساتھ مشترکہ طور سڑکوں پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ سرینگر کے کالجوں، سکولوں، اور عام لوگوں میں ٹریفک بیداری پیدا کرنے کیلئے پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ دو دن قبل آئی جی پی ٹریفک الوک کمار نے بھی کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تین بار چالان ہونے پر نجی گاڑیوں کے مالکان کے لائنس اور کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمنٹ منسوخ کئے جائیں گے ۔