حاجن میں بزرگ رکن کے گھر پر شبانہ چھاپہ

صحرائی کا اظہار برہمی، فورسز کارروائی بلا جواز

30 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے بزرگ رکن ماسٹر علی محمدڈار ( حاجن ) کے گھر پر سنیچر کی رات فوج ،پولیس اور ایس ٹی ایف کی طرف سے چھاپہ ڈالنے اور باریک بینی سے تلاشی لئے جانے کی مذمت کی ہے۔ صحرائی نے کہاکہ فورسز جان بوجھ کر عوام کو باالعموم اور آزادی پسندوں کو باالخصوص ظلم و جبر کا نشانہ بنارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماسٹر علی محمد تحریک حریت کے ذمہ دار ہیں اور سیاسی سطح پر تحریک آزادی کے لئے کام کررہے ہیں ۔ 75سالہ بزرگ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے اُن کو کئی بار کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاجبکہ ان  کے فرزند شوکت احمد ڈار اس وقت بھی جیل میں بند ہیں ۔صحرائی نے کہاکہ آزادی پسند قائدین یا کارکنان کے گھروں پر چھاپے ڈالنے ، تلاشیاں لینے یا انہیں گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔ دریں اثناء صحرائی نے تنظیم کے رکن غلام محی الدین میر(نامن کاکہ پورہ)کی اہلیہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 
 

تازہ ترین