وفد پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملاقی

مقامی لوگوں کے ماہانہ پاس جاری رہیں گے : این ایچ اے آئی حکام

30 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کٹرہ //بن ٹول پوسٹ پر مقامی لوگوں کے پاس جار ی رہیں گے ۔ ان باتوں کا اظہار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کٹرہ، اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری جموں خطہ کے ایک وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اجے کمار نے کیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مقامی لوگوں کے ماہانہ پاس جاری رہیں گے اور انہیں بغیر کسی پیشانی کے تجدید کی جائے گی۔ایک بیان کے مطابق پی ایچ ڈی سی سی آئی کے صدر راکیش وزیر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت شاہراہ وزمینی ٹرانسپورٹ اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے تحت تین سال قبل مقامی لوگوں کو پاس جاری کئے تھے لیکن اچانک انکی تجدید کو روکا گیا ، جس پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ مقامی لوگوں کے پاس حسب معمول جاری رہیں گے۔