تازہ ترین

کشتواڑ کے اہم مقامات پر بیت الخلاء کی قلت ،عوام پریشان

29 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ
 
کشتواڑ //کشتواڑ قصبہ کے اہم مقامات پر بیت الخلاء کی قلت کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ مسافروں و راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کے کچھ ایک مقامات پر بیت الخلاء کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی لیکن ان میں سے اکثر بند پڑے ہوئے ہیں ۔عوام نے کہاکہ میونسپل کمیٹی قصبہ کے اہم مقامات پر بیت الخلاء اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے مسافروں بالخصوص خواتین اور بچوں کو مشکلات سے دوچار ہو نا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مقامات پر بیت الخلاء تعمیر کروانے کیلئے ہدایت جاری کی جائیں ۔چیر مین میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ انتظامیہ کے پاس زمین کی قلت کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے سلسلہ میں اعلیٰ انتظامیہ کو جانکاری فراہم کی جاچکی ہے ۔