تازہ ترین

فقیر گجری میں خصوصی کیمپ کا انعقاد

مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی

29 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع سرینگر کے ایک دور دراز علاقے فقیر گجری میں عوامی مسائل کے حل اورترقیاتی پروجیکٹوں میں سرعت لانے کیلئے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا۔ضلع کے دوردراز علاقوں میں عوامی مسائل اورمشکلات کے حل کے لئے ایک کڑی کے طور پر اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان علاقوں میں عوامی سہولیات کی دستیابی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جاسکیں۔علاقے میں عوامی شکایات کے حل کیلئے منعقدہ اپنی نوعیت کے پہلے کیمپ کے دوران ملحقہ علاقوں ہارون،نیو تھید اوردارا کے عوامی وفود نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور صحت،تعلیم،سڑک رابطوں،بجلی،مواصلات اوردیگر معاملات کو ابھارا ۔ ترقیاتی کمشنر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے مسائل اورمطالبات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔