بٹوت کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کی مانگ

29 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشد کاظمی
  بٹوت// خط چناب کے قصبہ بٹوت کی عوام اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں سے وابستہ لیڈران نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ بٹوت کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ مذکورہ علا قہ کی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ایک لمبے عرصے تک ریاست کے سرمائی اور گرمائی دارالخلافہ شہر وں کیلئے مرکزی حیثیت و اہمیت کا حامل قصبہ بٹوت کی عوام کو اقتدار میں آئی مختلف پارٹیوں کی حکومتوں کی جانب سے بنیادی سہولتوںکی فراہمی کے نام پر بُری طرح سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال اس قصبے کے ساتھ تعمیر وترقی کے نام پرحکومتو ں نے ہمیشہ سے ہی سوتیلا سلوک رواں رکھا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ ریاست میں 2014کے دوران بنائی گئی نئی انتظامیہ اکائیوں کے دوران بھی بٹوت کی عوام کو نظرانداز کیا گیا جبکہ خطہ چناب کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر حصوں میںبٹوت کے ہم عصر قصبہ جات کوسب ڈویژن کا درجہ حاصل ہے بٹوت کی عوام کیساتھ نا انصافی کی گئی ہے ۔کشمیر اعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بٹوت میونسپل کمیٹی کے صدر رویندر سنگھ ،بٹوت کی مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں ،یوتھ کانگریس جنرل سیکریٹری ،نیشنل کا نفرنس ودیگر سیاسی پارٹیوں سے وابستہ کارکنوں نے گور نر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بٹوت کو جلداز جلد سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے ۔