تازہ ترین

وجے کمار کا درگاہِ حضرتبل اور صورہ ہسپتال کا دورہ

29 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے درگاہ حضرتبل اور صورہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ درگاہ حضرتبل میں کے وجے کمار نے آنے والے زائرین کیلئے بہم رکھی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے حضرتبل میں حاضری دی اور آستان عالیہ کے منتظمین سے ملاقات کی۔ وجے کمار نے بعد میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جاکر چھانہ پورہ سرینگر میں کئے گئے حملہ میں زخمی ہوئے زیر علاج کانسٹیبل فیروز احمد کی عیادت کی۔ انہوںنے زیر علاج ڈی ایس پی (سیکورٹی) خورشید احمد کی بھی عیادت کی اور دونوں اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔