تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر راجوری کا کوٹرنکہ میں شکایتی ازالہ کیمپ

24 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجازاسد نے کوٹرنکہ میں شکایتی ازالہ کیمپ منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے سڑک روابط، بجلی اور پانی کی سپلائی ، طبی و تعلیمی اداروں میں عملے کی تعیناتی، مہاتماگاندھی نریگااور ایس بی ایم کے تحت اجرتوں کی واگزاری، ٹرانسفارمروں کی تنصیب جیسے مطالبات اجاگرکئے ۔انہوںنے علاقے میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ۔ اجلاس کے دوران مانگ کی گئی کہ مفتی محمد سعید فوڈ اینٹائٹلمنٹ سکیم کے تحت راشن سپلائی کیاجائے اور آبپاشی نہروں کی مرمت کی جائے ۔مقامی لوگوںنے کہاکہ پنچوںاور سرپنچوں کا ماہانہ مشاہرہ واگزار کیاجائے اور پی ایم اے وائی کے تحت ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تعاون نہ دینے والے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوںنے انس آبپاشی نہر کے تحت آنے والی اراضی مالکان کو معاوضہ دینے کی بھی اپیل کی ۔تمام مسائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایاکہ وہ ان کے حل کے اقدامات کریں گے ۔ انہوںنے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گائوں کی سطح پر طبی کیمپ منعقد کرکے ضرورتمند وں میں اسناد تقسیم کریں ۔انہوںنے عوام پر زور دیاکہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تلقین کی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق بیداری پھیلائیں اور لوگوں کو سکیموں کے فوائد کے بارے میں بتایاجائے ۔اس موقعہ پر اے سی ڈی راجوری اختر قاضی ، چیف ایجوکیشن افسر راجوری ایم ایل راتھر، محکمہ تعمیرات عامہ،بجلی ، پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئر، اے ڈی فوڈ سپلائی مختار لون، ڈی ایس ڈبلیو او نصیب بجران و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔