تازہ ترین

سرینگر۔جموں شاہراہ پر پتھر کھسکنے سے مسلسل چوتھے روز ٹریفک متاثر

20 اپریل 2019 (28 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر سنیچر کو مسلسل چوتھے روز پہاڑیوں سے پتھر کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

حکام کے مطابق آج بھی شاہراہ پر کسی جانب سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پہلے گذشتہ تین روز سے شاہراہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر رہی جبکہ آج پہاڑوں سے پتھر کھسکنے کی وجہ سے گاڑیاں نہیں چلیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر رامبن ضلع میں انوکھی فال، بیٹری چشمہ اور موکے موڑ پر پہلے پسیاں گر آئی تھیں اور بعد میں پتھر کھسکنے لگے۔

حکام نے مذکورہ شاہراہ کو گذشتہ بدھ سے بند رکھا ہے۔