تازہ ترین

یاسین ملک تہار جیل میں بھوک ہڑتال پر،علالت کے بعد اسپتال منتقل

20 اپریل 2019 (25 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر /لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئر مین محمد یاسین ملک کے گھروالوں نے سنیچر کو کہا کہ ملک جیل کے اندر سخت علیل ہوئے ہیں جس کے بعد اُنہیں''نازک حالت'' میں  دلی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملک کی والدہ اور ہمشیرہ نے مائسمہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک کے وکیل نے اُنہیں مطلع کیا کہ ملک کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملک کی ہمشیرہ نے کہا''حکام ملک کے وکیل کو یہ کہنے پرمجبور ہوگئے کہ وہ گذشتہ بارہ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کے دوران اُن کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ملک اپنی غیر قانونی طور تہار جیل منتقلی کیخلاف احتجاجی بھوک ہڑل پر ہیں۔''۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے وکیل کو آج اُن سے ملنے کا پروگرام تھا۔

ملک کی علالت کی خبر پھیلتے ہی سرینگر کے مائسمہ علاقے میں دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کیں۔