تازہ ترین

کے ای اے چیئر مین یاسین خان دلی میں این آئی اے پوچھ تاچھ کے بعد لوٹ رہے ہیں

20 اپریل 2019 (15 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/کشمیر میں تجارتی انجمنوں کے وفاق، کشمیر اکونومکس الائنس (کے ای اے) کے چیئر مین محمد یاسین خان سنیچر کونئی دلی سے لوٹ رہے ہیں جہاں اُنہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا۔

خان کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے18اپریل کو اپنے صدر دفتر واقع نئی دلی طلب کیا تھا۔

 یہ خان کی این آئی اے صدر دفتر پر دوسری طلبی تھی۔اس سے قبل ستمبر2017کو بھی خان کو پوچھ تاچھ کیلئے سمن کیا گیا تھا۔اُس وقت خان کی دلی طلبی کیخلاف کشمیر کی تاجر برادری نے احتجاجی ہڑتال کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق این ائی اے نے اسی کیس کے سلسلے میں سینئر علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کے بیٹے، نسیم گیلانی کو بھی22اپریل کو پوچھ کیلئے دلی طلب کیا ہے۔