تازہ ترین

واجپائی کی حصولیابیاں ختم | کشمیریوں کیلئے باعث نقصان :میرواعظ

20 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر//حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے لائن آف کنٹرول کے آرپار تجارت کومعطل کئے جانے پرمایوسی کااظہارکیا۔میرواعظ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپر ٹویٹ میں کہا’’ کشمیراورہندوپاک کے حوالے سے اٹل بہاری واجپائی کی سبھی حصولیابیوں کوختم کیاجارہاہے ، جوکچھ واجپائی نے حاصل کیاتھا،اُس پربریک لگایاجارہاہے‘‘ ۔انہوں نے کہاکہ ایسے عجلت پسندانہ اقدامات لوگوں کی قیمت پراُٹھائے جاتے ہیں ۔انہوں نے اس فیصلے کومایوس کن قراردیتے ہوئے یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کی آواجاہی اورآرپارعوامی روابط پرسوالیہ نشان لگ رہاہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ کنٹرول لائن کے آر پار تجارت روکنا کشمیری عوام کیلئے بھاری نقصان کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے آپسی رابطے بڑھانے اور رشتوں کو استوار کرنے کے بجائے بھارت کی موجودہ سرکار اس کے برعکس اقدامات کررہی ہے۔