تازہ ترین

قدآور شخصیت کو ووٹ دیا: الطاف بخاری

ڈاکٹر فاروق دلی کا مقابلہ کرنے کے اہل

19 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشفاق سعید
سرینگر// سابق وزیر سید الطاف بخاری نے تمام پارٹیوں سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہانکا کسی بھی پارٹی کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’میں کسی پارٹی کے ساتھ وابستہ نہیں ہوں لیکن جو قدآور لیڈر ہے اور جو دلی میں ہمارے مسائل کا دفاع کرسکے میں نے اُن کیلئے ووٹ کیا‘‘۔بخاری نے کہا کہ حقیقت میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سب سے قدآور لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاید پچھلی سرکار (پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار) لوگوں کے جذبات واحساسات کے مطابق چلنے میں ناکام ہوئی اور اس کے ہم نے نتائج دیکھے جو ہم شورش دیکھ رہے ہیں اور نوجوانوں کو سڑکوں پر دیکھ رہے ہیں اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہی ہوتی ہے۔الطاف بخاری نے کہا 'کشمیریوں کی شناخت پر حملے ہورہے ہیں دلی میں بیٹھے لوگ ہمارے جذبات واحساسات کے ساتھ کھیل رہے ہیں لہٰذا ہمیں پارلیمنٹ میں ایک ایسے شخص کو بھیجنا چاہئے جو ہمارے احساسات اور ہماری شناخت کا تحفظ کرسکے اور اس پر بات کرسکے'۔