تازہ ترین

سڑک کی خستہ حالت اورناقص ڈرنیج سسٹم

بانڈی پورہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کی قیادت میں دھرنا

19 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ//نوپورہ بانڈی پورہ میں سڑک کی خستہ حالت اور ناقص ڈرنیج نظام کے خلاف کے خلاف تاجروں اور عوام نے احتجاجی دھرنا دیااور تین گھنٹوں تک سوپورپورہ بانڈی پورہ سڑک اور نوپورہ چوک کو بند رکھا ۔دھرنے میں شامل لوگوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں سے شیر کشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ سے نوپورہ چوک تک سڑک جھیل کا منظرپیش کرتی ہے جس کے نتیجے میں عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دھرنے کی قیادت ٹریڈرس فیڈریشن کے صدرشمشاد احمد بٹ کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ناقص ڈرنیج نظام اور خستہ حال سڑکوں کے باعث عوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور ضلع انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی دھیان نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اس دوران تحصیلدار بانڈی پورہ رئوف اقبال اور آر اینڈ بی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کی یقین دہانی کے بعد دھرنا پر بیٹھے افراد پُر امن طور منتشر ہوگئے ۔