تازہ ترین

کشمیر بھارت سے الگ نہیں ہوسکتا

بھاجپا لیڈر شاہنواز حسین کا اننت ناگ ریلی سے خطاب

19 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عارف بلوچ
اننت ناگ // کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے کوئی بھی طاقت ہندوستان سے الگ نہیں کر سکتا ہے، ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے قومی ترجمان و سابق مرکزی وزیر شہنواز حسین نے کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کے اننت ناگ پارلیمانی اْمیدوار صوفی محمد یوسف کے حق، میں چناوی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، شہنواز  نے کہا کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اسے کوئی بھی ہندوستان سے الگ نہیں کر سکتا ہے انہوں نے پاکستان کا نام لیکر کہا کہ اس ملک کی حالتبکھاریوں جیسی ہوگئی ہے اگر عرب ممالک صدقہ زکواۃ پاکستان کو نہ دے تو وہاں کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی گاڑی میں تیل ڈھلوانے کیلئے پیسے بھی نہیں ہونگے۔انہوں نے مزاحمتی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ جماعتوں نے کشمیر کے نام پر اپنے دکان کھولے ہیں تاہم اب وقت آچکا ہے کہ ایسے افراد کو ریاست سے باہر کیا جائے، شہنواز حسین نے پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر بھی سخت نکتہ چینی کی، انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بھارتیہ جنتاپارٹی کی لہر چل رہی ہے لہذا جنوبی کشمیر کے لوگوں کو بھی اس بار سوچ سمجھ کر فیصلہ لینا چاہئے اور پارٹی کے نامزد اْمیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اس موقعہ پر اننت ناگ پارلیمانی نشست  کے بی جے پی اْمیدوار صوفی یوسف، ایم ایل سی سریندر امبردار، پارٹی کے ضلع صدر رفیق احمد وانی، ساوتھ کاڈینٹر ویری صراف، کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا،