تازہ ترین

پلوامہ میں اخراجاتی مشاہدین کی نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ

19 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
پلوامہ//اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے اخراجاتی مشاہدین سنتوش گرگ اورمنظور الحسن نے ضلع پلوامہ اور شوپیان کے نوڈل افسران کے ساتھ ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر پلوامہ ،نوڈل افسران اور اسسٹنٹ اخراجاتی مشاہدین کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مشاہدین کو چنائو سے متعلق تیاریوں بشمول چنائو اخراجات کی نگرانی سے متعلق مختلف ٹیموں کی تشکیل اور میڈیا مانیٹرنگ کے علاوہ دیگر امور کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ چنائو کا منصفانہ اوراحسن انعقاد یقینی بن سکے۔