تازہ ترین

باسی بریانی سے پولنگ عملہ بیمار

کنگن اور گاندربل میں ملازمین انتظامیہ سے شاکی

19 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: مبشرخان    )

ارشاد احمد
گاندربل//سرینگر پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کنگن اور گاندربل کے لئے 235 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جس کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عملہ تعینات کرکے منگل سے اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر تعینات رکھے گئے تھے جن کےلئے صرف منگلوار کو رات کے لئے بریانی کا ایک ڈبہ فراہم کیا گیا تھا۔پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملہ نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "ہمیں جو منگل کی شام کو دو دنوں کے لئے بریانی کا ایک ڈبہ فراہم کیا گیا وہ ناقص اور باسی تھا ،جسے کھاکر کئی ملازمین پیٹ درد میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ کچھ افراد کو کھانے کے ادھ گھنٹے بعد قے کی شکایت بھی ہوئی،" کنگن ہائر سیکنڈری میں تعینات انتخابی عملہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دو دن کی ڈیوٹی کے لئے ہمیں صرف ایک ڈبہ بریانی کا فراہم کیا گیا جس کو کھانے سے درجنوں ملازمین پیٹ درد میں مبتلا ہوگئے.سرکار کی جانب سے ہمیں زبردستی انتخاب کے لئے تعینات کیا جاتا ہے لیکن ان دو دنوں میں ہماری جان جوکھم میں رہتی ہے نہ ہی بستر کا انتظام کیا جاتا ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا حالانکہ لاکھوں روپے انتخابات کے لئے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں