تازہ ترین

کانگریس کا سورارہ،گگوال میں عوامی اجتماع

16 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//بلاک کانگریس کمیٹی سوریر،گگوال کی جانب سے ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیا ، جس میں  اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوکرما دتیہ سنگھ بھی موجود تھے، جو کہ حلقہ سے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے حلقہ کے عوام کو آنیوالی18 تاریخ کو انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔اس دوران انہوں نے لوگوں کو کانگریس پارٹی کے پروگراموں اور پالسیوں سے واقف کرایا۔ اور کہا کہ منتخب ہونے پر وہ حلقہ کی بھلائی کیلئے کام کریں گے۔سابقہ وزیر و پردیش کانگریس کے جنرل سیکرٹری یوگیش ساہنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے بتادلہ خیال کرتے ہوئے وکرما دتیہ سنگھ کے لئے ووٹ طلب کئے۔نیشنل کانفرنس کے ایک سرکردہ لیڈر بی آر کنڈل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے وکرما دتیہ سنگھ کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے انہیں پوری حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکرما دتیہ کے خاندان کا ریاست میں 40سال تک خدمت کرنے کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے بھی لوگوں سے سنگھ کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر لوگوں میں سابقہ ایم ا یل سی سبھاش گپتا، ،بلاک صدر دیوان کھجوریہ، سرپنچ جپ رام سر پنچ ، نہرو لعل، ستپال چودھری، مُراری لعل، انگریز سنگھ ، رام سنگھ ،راج کھجوریہ، ماسٹر رویندر سنگھ ،عبدالرشید کھٹانہ و دیگران بھی شامل تھے۔