راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

15 اپریل 2019 (00 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

اس کراس ایل او سی فائرنگ کا واقعہ راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا۔

دفاعی ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی عمل میں لاتے ہوئے بھارتی ٹھکانوں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز پاکستانی فائرنگ کا'' بھر پور'' جواب دے رہی ہیں۔