چار ماہ سے زیادہ عرصہ بعد سونا مرگ روڑ ٹریفک کیلئے کھل گیا

15 اپریل 2019 (53 : 01 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/دس کلو میٹر لمبا گگن گیر۔سونا مرگ روڑ سوموار کو ساڑھے چار ماہ تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھل گیا۔

حکام نے کہا کہ یہ روڑ گذشتہ برس ماہ دسمبر میں برفباری کے بعد بند ہوا تھا۔

حکام کی طرف سے اجازت ملتے ہی آج سیاحوں اور دیگر سواریوں کو لیکر متعدد گاڑیاں سونا مرگ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

ایس ڈی ایم کنگن مسرت ہاشم نے مذکورہ روڑ کھلنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سونا مرگ کو بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔