گیلانی کے بڑے بیٹے نعیم کے نام این آئی اے کی تازہ سمن

15 اپریل 2019 (22 : 01 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سوموار کو حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کے بڑے فرزند نعیم گیلانی کے نام دوسری سمن جاری کی۔

ذرائع کے مطابق ایجنسی نے نعیم کو کہا ہے کہ وہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے این آئی اے کے صدر دفتر واقع نئی دلی میں22اپریل کو پیش ہوجائیں ۔

اس سے قبل نعیم گیلانی کے نام پہلی سمن جاری ہوئی تھی جس میں اُن سے9اپریل کو پیش ہونے کیلئے کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے گیلانی کے چھوٹے فرزند نسیم گیلانی کو کئی بار پوچھ تاچھ کے مراحل سے گذارا ہے۔