جنوبی ضلع کولگام میں ایک گائوں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن

15 اپریل 2019 (23 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/فورسز نے سوموار کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

فورسز کی یہ کارروائی بوگام گائوں میں انجام دی جارہی ہے جہاں گھر گھر تلاشی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن فوج، سی آپی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا۔