سنڈے تھیٹر میں ڈرامہ ’’کمیشن ‘‘ پیش کیا گیا

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//نٹرنگ کی جانب سے اپنے سلسلہ وار سنڈے تھیٹر میں اتوار کے روز  ڈرامہ ’’کمیشن ‘‘ پیش کیا گیا ۔اس ڈرامہ کو سعادت حسن منٹو نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدیت کار نیرج کانت ہیں۔اس ڈرامہ میں جادو کی تنقید کی گئی ہے اور دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح سے سوشل میڈیا کے دور میں بھی ایک بادشاہ کمیشن پر کمیشن تشکیل دیکر اپنی ذمہ واریوں سے بھاگ جاتا ہے۔ڈرامہ میں دکھا یا گیا ہے کہ بادشاہ اپنی ملکہ کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں نبھاتا ہے اور اسکے ساتھ بری طرح سے پیش آتا ہے۔ڈرامہ میں اُس وقت ایک نیا موڑ آتا ہے جب ایک فریادی بادشاہ کے دربار میں اپنے کارکنوں کے لئے انصاف طلب کرتا ہے جسے اسکے درباریوں نے ایک میدان میں تیر چلانے کے دوران ہلاک کیا۔بادشاہ اپنے سر درباریوں کی رف ہلا کر انہیں معاملہ کی چھان بین کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کو کہتا ہے۔دو مہینوں کے طویل عرصہ کے بعد نو منتخبہ وزرا ء ایک لاکھ الفاظ لیکر پوری دلیل پیش کرتے ہیں۔بادشاہ اس س ساری دیلی کو سننے کے بعد بتاتا ہے کہ وہ جہانگیر بادشاہ سے بھی بہتریں منصف ہے لہذا تام اُن لڑکیوں کے سر قلم کئے جائیں جو اس قتل عام میں ملوث تھیں۔تاہم وہ اس سے قبل انصاف فراہم کرنے کے لئے ایک کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اس ڈرامہ میں ابھینو شرما، سمت رینہ، ونشکا گپتا، آرتی بھگت، سوشانت سنگھ چاڑک، گوپی شرما ، نیرج کانت، ادت ساگر نے کام کیا ۔میناکشی بھگت نے محمد یاسین کے ہمراہ شوو پیش کیا۔