ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا ادہمپور میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 اودہمپور//مرکزی وزیر و اودہمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی کے نامز د امید وار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودہمپور اور کٹھوعہ میں دو ہائی وے ہاٹ /ولیج شاہراہ پر سفر کرنے والوں کے لئے دلکش منزل و مقصود بن جائیں گے۔ انہوں نے ادہمپور شہر میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ۔ انہیں شہر کے بیرون میں پنچایت گورنی نے عزت فزائی کی۔جہاںپر ہائی وے ہاٹ کی تعمیر ہو رہی ہے ،جسے2020 کے آخر میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔اودہموپر میں گذشتہ پانچ سال کے دوران شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں دریائے دیوکا کی مرمت کا پروجیکٹ،نیا ریڈیو اسٹیشن ، پاسپورٹ آفس وغیرہ شامل ہیں اورکہا کہ ایسا مودی سرکا رکی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں بغیر بجلی کے دیہات کو’’دین دیال اوپادھائے گرام جیوتی یوجنا ‘‘ کے تحت  بجلی فراہم کرنے کا کام کیا ہے ،جسکی وجہ سے90فیصد دیہات میں بجلی پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آوس یوجنا کے تحت ضرورت مندو ں کو مکان فراہم کئے گئے ہیں۔انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ مودی سرکار کی ان کامون کی وجہ سے کانگریس لیڈروں کے اہل خانہ بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ دالیں گے۔سابقہ وزیر و ایم ایل اے پون گپتابھی ڈاکٹر جتیندر کے ہمراہ تھے۔