تازہ ترین

مزید خبریں

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ میں صحافیوں کا اجلاس

ریڈیو کشمیر کے ایڈیٹر مقصود احمد سے تعزیت کا اظہار

ڈوڈہ //خطہ چناب میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم چناب ویلی جرنلسٹ ایسو ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس تنظیم کے جنرل سیکریٹری فیاض احمد پانپوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقعہ پر ریڈیو کشمیر کے ایڈیٹر مقصود احمد کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوںنے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ بانہال سے محمد تسکین اور کشتواڑ سے مشتاق احمد دیو نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ اجلاس میں اشتیاق احمد دیو، ریاض احمد، سعداللہ ،نصیر احمد، ارپن کمار، محمد اصغر بٹ، جاوید اقبال، عمر جاوید،شیراز ، پردیپ کمار، انیل کمار، سید شیزان، رجنت ٹھاکورو دیگران بھی موجو دتھے ۔
 

ڈوڈہ میں پولنگ عملے کیلئے مشق کا اہتمام 

ڈوڈہ //ڈوڈہ اور بھدرواہ اسمبلی حلقوں سے تعلق رکھنے والے پولنگ عملے کیلئے مشق کا اہتمام کیاگیا ۔یہ پروگرام جنرل ابزرور ڈاکٹر اجے کمار شرما اور ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈے کی قیادت میںہوا۔پہلے کی مشق میں 167پولنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں اور اب پولنگ اسٹیشنوں کیلئے ریزرو عملہ کی ٹیمیں بنائی گئیں ۔پولنگ عملے کو 16اور17اپریل کو ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سہولیات کے ساتھ ان کے پولنگ اسٹیشنوںکو روانہ کیاجائے گا۔جنرل ابزرور اور ضلع الیکشن افسر نے عملے پر زور دیاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعاون کرکے الیکشن کے عمل کو کامیاب بنائیں ۔واضح رہے کہ ڈوڈہ میں 18تاریخ کو پارلیمانی نشست کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔
 
 

شاہراہ پر پابندی کا حکم سختی سے نافذ رہا

ایم ایم پرویز 
رام بن //جموں سرینگر شاہراہ پر پابندی کا حکم اتوار کے روز پابندی سے نافذ رہا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکام کی طرف سے ہفتے کے دو روز بدھ اور اتوارکو شاہراہ کوسیول ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا حکم جاری کیاگیاہے اور ان دوایام کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے ۔یہ حکمنامہ اکتیس مئی تک جاری رہے گا۔تاہم لوک سبھا انتخابات کیلئے ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اتوار کو پولیس کی ٹیمیں شاہراہ کو لنک سڑکوں سے جوڑنے والی جگہوں پر تعینات رہیں اور انہوںنے کسی بھی سیول گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی ۔اس دوران سیکورٹی کے کڑے بندوبست کئے گئے تھے ۔شاہراہ پر پابندی سے عام لوگوں، تاجروں اور سیاسی لیڈران نے سخت برہمی کا اظہا رکیاہے اور اس سلسلے میں انہوںنے کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا ۔اس سے شاہراہ پر کاروبار کررہے لوگوںکو بھی مالی طور پر نقصان کاسامناہے ۔
 

۔18اپریل کی ووٹنگ 

رام بن میں دفعہ 144کانفاذ 

ایم ایم پرویز 
رام بن //ضلع مجسٹریٹ رام بن شوکت اعجاز بٹ نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دفعہ 144کے نفاذ کا حکم جاری کیاہے ۔حکمنامہ زیر نمبرDMR/90-98بتاریخ 14-04-2019کے تحت ڈوڈہ۔اودھمپور حلقہ میں ہورہی 18اپریل کو پولنگ کو صاف و شفاف بنانے اور اس دوران امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کانفاذ کیاجارہاہے ۔اس حکمنامے کے مطابق رام بن ضلع میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع رہنے پر پابندی عائد رہے گی اوریہ 16اپریل سے 18اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔ضلع مجسٹریٹ نے ایس ایس پی رام بن سے کہاہے کہ وہ اس حکمنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔