تازہ ترین

ریاسی میں3منشیات فروش گرفتار

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ریاسی //ریاسی میں پولیس نے تین منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ گزشتہ شب ایک خصوصی اطلاع ملنے پر ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاسی ڈاکٹر وسیم ہمدانی کی نگرانی میں مین روڈ پر ناکہ لگایاگیا جس دوران کٹرہ سے آرہے ایک موٹرسائیکل زیر نمبر Jk20A 3983کو روک کر اس پر سوار تین افراد سے ان کے نام پوچھے گئے جنہوںنے اپنی شناخت ساہل شرما ولد شام لعل شرماساکن ریاسی ، راکیش بھگت عرف رینکو ولد کیول کرشن ساکن بھانگ سیری ریاسی اور رندھیر سنگھ عرف شوٹو ساکن سنتوکھ سنگھ ساکن کٹرہ کے طور پر کی ۔ اس دوران ان کی تلاشی لی گئی اور ان کی تحویل سے 4.5گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔اس پر پولیس نے پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے اور تینوں افراد کوموقعہ پر ہی حراست میں لے لیاگیا۔