وزیر اعظم مودی کا رویہ متکبرانہ

آزاد کا راجگڑھ اور گاندھری میں جلسوں سے خطاب

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
 رام بن //راجیہ سبھامیں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے رام بن کے راجگڑھ اور گاندھری علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ کانگریس امیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالیں ۔آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی پر متکبرانہ طرز اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جاریہ انتخابات میں ووٹنگ مشینوں میں دھاندلیاں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کسان دشمن، غریب عوام دشمن اور نوجوان و خواتین دشمن ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھاجپا نے پچھلے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کوایفا نہیں کیا اور ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول برپاکیا۔انہوںنے کانگریس کے انتخابی منشور اور پارٹی کے دور حکومت میں حاصل ہوئی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس کی طرف سے ریاست میں پنچایتی راج ایکٹ کو صحیح معنوں میںنافذ کیاجائے گا اور غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔