تازہ ترین

راجوری اور نوشہرہ میں بھیم رائو امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو +رمیش کیسر
 
راجوری //سرحد ی ضلع راجوری میں بھیم رائو امبیڈاکر کا 128ویں برسی منائی گئی ۔اس موقعہ پر راجوری اور نوشہرہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس کے دوران ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ معززین نے ماہر قانون کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری میں اس سلسلہ میں گورو روی داس سبھا کی جانب سے امبیڈاکر پارک راجوری میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اپنے خطاب میں ڈی سی راجوری نے ڈاکٹر بی آر امبیڈاکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ملکی جمہوریت کے ایک اہم ستون ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم کے پیغام کو عام کرنے او ر سماجی میں برابری کیساتھ ساتھ پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہرایک فردکو اپنا رول ادا کر نا چاہیے ۔اس موقعہ پر پہاڑی ایڈوئزری بورڈ کے سابقہ چیئر مین کلدیپ راج گپتا ،ڈاکٹر سریش کمار ،وکرانت شرما،راجوری میونسپل کمیٹی کے صدر ودیگران بھی موجود تھے ۔اسی طرح نوشہرہ میں بھی ملکی قانون کے بانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلہ میں سناتم دھرم سبھا نوشہرہ کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹر بی آر امبیڈار کر کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔