تازہ ترین

پہاڑی سے گر کر خاتون کی موت

گلاب گڑھ کے لوگوں نے بٹھنڈی جموں میں کیا احتجاج

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور//آج ضلع ریاسی کے گلابگڑھ کے لوگوں نے بٹھنڈی جموں میں ضلع انتظامیہ ریاسی کے خلاف مظاہرے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گلابگڑھ سڑک بند پڑی ہے جس کو بحال کرنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا سڑک بند ہونے کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو ماہ سے ادویات،راشن اور تیل خاکی کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔گلابگڑھ سڑک بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین اموات پیش آئی۔ادھرجمعرات کو ایک 40 سالہ خاتون افروضہ بیگم زوجہ محمد صفدر ساکنہ دیول جو کہ محکمہ تعلیم میں ملازم تھی آج دیول سے مہور کی طرف جارہی تھی کہ نہوچ کے مقام پر پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری اور موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ گلابگڑھ کے ایک شخص شبیر گیدرمت نے بتایا کہ اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کو اپنی روداد سنائی لیکن انہیں جھوٹی یقین دھانی کے سوا کچھ نہیں ملا یہی وجہ ہے کہ انہیں آج سڑک پر اترنا پڑا۔اس حوالے سے کشمیر اعظمیٰ نے جب ڈپٹی کمشنر ریاسی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔