تازہ ترین

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 807 واںعرس

خانقاہ معلی میں سب سے بڑی تقریب منعقد

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک

رینگر// برصغیر اور ریاست کے طول ارض میں بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 807واں عرس مبارک عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ نمازکے بعد ختمات المعظمات، درود ازکار کی مجالس آراستہ ہوئی۔ اس موقعہ پر بقعہ عالیہ کے سرپرست اور میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے نمازِ ظہر سے قبل حضرت معین الدین چشتیؒکی سیرت، تاریخ ساز اسلامی خدمات اور برصغیر میں اسلام کی اشاعت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اوراُن کی پاک سیرت اور برصغیر میں اشاعت اسلام میں اُن کے رول کو سنہری اور ناقابل فراموش قرار دیا۔ امام و خطیب بقعہ عالیہ غلام محمد ہمدانی نے خطمات المعظمات ، دورد و ازکار اور اوراد خوانی مجلس کی پیشوائی کی۔خانقاہ حضرت شیخ محمد چشتیؒ زالڈگر میں بھی قرآن خوانی ، ختمات المعظمات کی مجلس آراستہ ہوئی، جس کی پیشوائی پیرزادہ غلام جیلانی مسعودی نے انجام دی۔ اس موقعہ پر حضرت خواجہ شیخ محمد چشتیؒ کے تحریر کردہ قرآن پاک کے قلمی نسخوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔