تازہ ترین

کرسو راجباغ میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی

صارفین سراپا احتجاج

18 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سٹی رپوٹر
سرینگر //کرسو راجباغ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین سراپا احتجاج ہیں اور شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔ کرسو راجباغ کے لوگوں کاالزام ہے کہ انہیں شیڈل کے مطابق جو بجلی فراہم ہوتی ہے اُس میں بھی محکمہ کئی کئی بار کٹوتی کی جاتی ہے ۔ایک مقامی شہری میر سہیل کاکہناہے کہ شیڈول کے مطابق اگر 4گھنٹوں تک متواتر طور پر بجلی فراہم کرنی ہوتی ہے لیکن ان گھنٹوں میں کئی بار بجلی کاٹ دی جاتی ہے جس کے سبب صارفین تنگ آگئے ہیں۔ مذکورہ شہری کاکہن اہے کہ محکمہ بجلی موبائل فون کی طرح صرف مس کال دے کر پھر پوری رات بجلی غائب کر دی جاتی ہے جس سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔مذکورہ شہری نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے محکمہ دن میں بھی شیڈول کے تحت لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔ایک اور شہری فاروق احمد کاکہنا ہے کہ جب محکمہ بجلی نے شیڈو ل مشتہر کیا تھا اُس وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میٹر والے علاقوں میں صرف 6گھنٹے بجلی بند رکھی جائے گی اور اس طرح دن میں 2دو گھنٹے تین بار 6گھنٹوں کیلئے بجلی بند کی جانی تھی لیکن محکمہ نے پورے سرما میں اپنے ہی شیڈول پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا اور صافین کو بنا شیڈول کے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے شیڈول کو مشتہر کیاگیا تب سے آج تک محکمہ شیڈول پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرسو راجباغ بنڈ کے علاقے کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں ذاتی مداخلت کریں تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔