تازہ ترین

سات روزتک بند رہنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ پرٹریفک جزوی طوربحال

12 فروری 2019 (43 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر درماندہ چھوٹی گاڑیوں اور تیل سے بھرے ٹینکروں کو منگل کے روز وادی کی طرف بڑھنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ اس سے قبل شاہراہ سے پسیاں ہٹاکر اس کو جزوی طور ٹریفک کے قابل بنایا گیا۔

رامبن میں مقیم ہائے وے کے ڈی ایس پی ٹی، سریش شرما نے کہا کہ درماندہ ٹینکروں اور چھوٹی گاڑیوں کو سات روز تک درماندہ رہنے کے بعد آج کشمیر کی طرف سفر کی اجازت دیدی گئی۔

حکام کے مطابق جہاں  شاہراہ کو پسیوں سے نقصان پہنچا تھا وہاں اس کو یکطرفہ ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے۔

مذکورہ شاہراہ حالیہ شدید برفباری کے بعد گذشتہ سات روز سے مسلسل بند پڑی ہے جس کے نتیجے میں وادی کے اندر اشیائے ضروریہ کی سنگین کمی واقع ہوئی ہے۔