پلوامہ معرکہ میں جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات میں ہزاروں شریک

12 فروری 2019 (50 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کو ہزاروں لوگوں نے شدید سردی کی پرواہ کئے بغیر اُس عسکریت پسند کی آخری رسومات میں حصہ لیا جو آج صبح فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوا تھا۔

حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد راتھر کی نماز جنازہ میں شمولیت کیلئے لوگوں کی ایک بھاری تعداد مرحوم کے آبائی گائوں، بیگم باغ پہنچی تھی، جو رتنی پورہ نامی اُس گائوں سے محض چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں وہ فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوگیا۔

آخری اطلاعات ملنے تک ہلال کی یکے بعد دیگرے دو بار نماز جنازہ پڑھائی گئی تاکہ سبھی لوگوں کو اس میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔

  پولیس نے کہا کہ رتنی پورہ میں ہوئی اس معرکہ آرائی میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو چوٹیں آئیں۔

ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ مرنے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد ،دو ہے۔

 

تازہ ترین