تازہ ترین

اقبال آباد بمنہ میں سڑکوں کی حالت بد سے بدتر

گہرے کھڈ تالابوں میں تبدیل، عوام مشکلات کے بھنورمیں

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//اقبال آباد بمنہ میں سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ حالت ہونے سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اقبال آباد بمنہ لین 4کے لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے اور بڑے کھڈ ہونے کے باعث راہگیروں کو گوناں گوں مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ مقامی آبادی کاکہنا ہے کہ کئی سال قبل سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا جس کے سبب لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن پانی کی پائپ بچھانے کیلئے سڑک کی کھدائی کی گئی اور سڑکیں دوبارہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر پانی کی پائپ کو بچھانا ہی تھا تو میگڈم کیوں ڈالا گیا۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں کی حالت اب بد سے بدتر ہوگئی ہے اور سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑکوں پرگہرے کھڈ بن گئے ہیں جس میں برف سے پگھل رہا پانی جمع ہوگیا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت سے گندے پانی کی چھینٹے راہگیروں کو آتی ہیں اور کبھی کبھار نوبت توتو میں میںتک پہنچ جاتی ہے۔ ایک مقامی شہری طارق احمد کاکہنا ہے کہ علاقہ کی سڑکیں اس قدر خستہ ہیں کہ آٹو والے بھی یہاں آنے سے گریز کرتے ہیں۔