تازہ ترین

برفباری کے تین روز بعد بھی فٹ پاتھوں سے برف نہیں ہٹائی گئی

سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کو عبور ومرور میں مشکلات

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// سرینگر میں برفباری کے تین روز گزرنے کے باوجود شہر میں متعلقہ حکام فٹ پاتھوں اور گلی کوچوں سے برف صاف کرنے اور پانی کی نکاسی میں ناکام ہوچکے ہیں۔ فٹ پاتھوں پر برف کو صاف نہ کرنے کی وجہ سے شہر کے مصروف بازار ریذڈنسی روڑ پر عبور و مرور مشکل ہوگیا ہے ۔اتوار کو اس سڑک پر خریدار قطار در قطار موجود تھے،تاہم انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔اتوار کو پٹریوں پر خوانچہ فروشوں نے ریڈیاں بھی لگائی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ انہوں نے از خود برف کو صاف کرنے کے بعد ہی ریڑھیاں لگائیں۔ایک خوانچہ فروش نے کہا کہ خریداروں کو مال فروخت کرنے کے بجائے وہ دن بھر برف صاف کرنے میں لگا۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو معلوم ہے کہ اتوار کو سنڈے مارکیٹ بھی لگتا ہیں اور شہر میں خریداروں اور لوگوں کی گہما گہمی بھی ہوتی ہیں،جس کے پس منظر میں انہیں فٹ پاتھوں پر برف صاف کرنا چاہے تھا،تاہم حکام اور متعلقہ ادارے اس میں ناکام ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ برف نہ ہٹانے کی وجہ سے فٹ پاتھوں پر پھسلن تھی،جس کے نتیجے میں خریداروں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ایک افسر نے بتایا کہ فٹ پاتھوں پر برف صاف کرنے کیلئے عملے کو تعینات کیا جائے گا۔