تازہ ترین

کرالہ پورہ کپوارہ میں ڈگری کالج کا افتتاح محض ایک مذاق

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ کے لوگ علاقہ میں ڈگری کالج قائم نہ کرنے پر سر اپا احتجاج ہیں ۔کرالہ پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس وقت کی سرکار نے با ضابطہ طور جب نئے ڈگری کالجوں کا اعلان کیا تو کرالہ پورہ میں بھی ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری دی گئی اور سال کے وسط میں کرالہ پورہ کے بائز مڈل سکول میں ڈگری کالج کو قائم کر کے اس کا افتتاح کیا گیا جس پر یہا ں کے لوگو ں نے مسرت کا اظہار کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے نئے ڈگری کالجو ں کی منظوری میں کرالہ پورہ ڈگری کالج کانام ہی نہیں تھاجو یہا ں کے لوگو ں سے ایک بھونڈا مذاق ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کرالہ پورہ آ بادی کے لحاظ سے بھی ایک بڑے حصہ پر مشتمل ہے وہیں اس کے ساتھ حدمتارکہ پر واقع کیرن اور بڈنمل ،مارسری ،رنگواڑ ،فرکن اور کاچہامہ جیسے دور دراز علاقے آتے ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگر کرالہ پورہ میں ڈگری کالج کو قائم کیا جائے تو کیرن اور بڈنمل علاقوں کے طلاب کو بھی آ سانی ہو گی کیونکہ ان علاقوں کے نزدیک ڈگری کالج قائم نہ کر نے کی صورت میں ان دور دراز علاقوں کے لوگ اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔مقامی لوگو ںنے گور نر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرالہ پورہ میں ڈگری کالج کو منظوری دیکر یہا ں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا  جائے ۔