ہارون لیگ کا دوسرا ایڈیشن: 1200کھلاڑیوں کی نیلامی ،ہر فرنچائزی کو16کھلاڑی لینے تھے

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ہارون لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے اتوار کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔ہارون لیگ کے دوسرے ایڈیشن جواگلے ماہ چندہ پورہ ہارون میں کھیلا جائے گا، میں32ٹیمیں حصہ لیں گی ۔1200کھلاڑیوں کی نیلامی میں ہر ایک فرنچائزی کو16کھلاڑیوں کاانتخاب کرنا تھا۔آرگنائزرس کے مطابق ہر ایک فرنچائزی کو 80000روپے کا بجٹ دیاگیا تھااور10000کی کیٹگری صرف چار کھلاڑیوں کی خرید تک محدود تھی ۔کم سے کم بولی1000روپے مقرر تھی اور زیادہ سے زیادہ10000۔ہرایک فرنچائزی کو 10000کی کیٹگری میں صرف چار کھلاڑی منتخب کرنے تھے۔نیلامی کے دوران ٹیم کوزیادہ سے زیادہ80000روپے کا خرچہ کرنے کی حد تھی ۔گزشتہ برس کاایڈیشن کافی کامیاب تھا اور اس سال ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 
 

تازہ ترین