تازہ ترین

ریاضی کی موجودہ دور میں اہمیت پر یک روزہ کانفرنس

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //گور نمنٹ ڈگری کالج گاندھی نگر میں ’ریاضی کی موجودہ دور میں اہمیت ‘کے عنوان سے یک روزہ سٹوڈنٹ کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔اس کانفرنس کا افتتاح کا لج پرنسپل کوشال سموترہ نے کلسٹر یونیورسٹی جموں کے سکول آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین اور مو لا نا آزاد کالج جموں کے شعبہ ریاضی کے ایچ او ڈی کی موجودگی میں کیا ۔اس موقعہ پر کالج طلباء کے علا وہ ریاضی شعبہ کے ماہر پروفیسروں نے مذکورہ عنوان کے تحت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شعبہ میں قدیم زمانہ سے ہی کام شروع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے موجودہ دور میں ماہرین ریاضی کی جانب سے متعدد اقسام کے نظریات پیش کئے گئے ہیں ۔کانفرنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر جی جی ایم سائنس کالج کے شعبہ ریاضی کے ایچ ائو ڈی کے علا وہ متعدد کالجوں کے مذکورہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسروں اور سکالروں نے بھی شرکت کی ۔