تازہ ترین

بھاجپا نے جموں خطہ کو نظرانداز کیا :این سی

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //نیشنل کا نفرنس خواتین ونگ کی ریاستی نائب صدر بملا لتھرانے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے گزشتہ 3برسوں سے جموں خطہ کو تعمیر و ترقی کے اعتبار سے یکسر نظر انداز کیا ۔آر ایس پورہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے مثبت منشور کے بغیر ہی اپنی سیاسی مفاد کیلئے عوام کو تقسیم کر کے اقتدار حاصل کر نے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مذکورہ خطہ کی عوام سب سے زیادہ متاثر ہو ئی ۔این سی لیڈر نے کہاکہ جموں خطہ کی عوام نے پارٹی کو اقتدار میں آنے کا اہل بنایا تاہم پی ڈی پی کیساتھ اقتدار میں آنے کے بعد بھاجپا نے جموں خطہ کی ہی عوام کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹی نے اپنے مفاد کیلئے عوامی مسائل کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اس وقت عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں ۔اپنے خطاب میں سابقہ ممبر اسمبلی گگن بھگت نے کہا کہ بھاجپا کی بدحکمرانی ریاستی تاریخ کے سیاہ باب کے طور پر تحریر کی جائے گی ۔موصوف نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے اچھے دن کا وعدہ اب ایک خواب بن رہ گیا ہے جبکہ پارٹی نے ابھی تک کو ئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ریاستی عوام راشن کی عدم فراہمی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،صحت کا ناقص نظام اور سکولوں میں عملے کی قلت کی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔لیڈران نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی تعمیر و ترقی کیلئے نیشنل کانفرنس کو مضبوظ کر نے کیلئے کام شروع کیا جائے ۔اس موقعہ پر بھارتی ،راج کماری ،جوتی ،رانی دیوی ،پوجا دیوی ،ست پال ڈوگرہ ودیگران بھی موجود تھے ۔