تازہ ترین

اقتدار ملا تو این سی علا قائی خود مختیاری دے گی :رانا

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ اگر نیشنل کا نفرنس اقتدار میں آئی توپارٹی عوام کی خواہشات کے مطابق علا قائی خود مختیاری دے گی ۔اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی شیوا پنچایت میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی سنیئر لیڈر نے کہا کہ نیشنل کا نفرنس اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے جبکہ وہ عوام کو علا قائی بنیادوں پر خو د مختیاری دینے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلے ہی کہا ہے کہ نیشنل کا نفرنس کی حکومت آنے کی صورت میں ایک ماہ کے اندر ہی علا قائی خو د مختیاری دی جائے گی ۔دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے علا قائی خود مختیاری دینے کے عمل سے ہی ریاستی کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ممکن ہو سکتی ہے ۔موصوف نے شیخ عبداللہ کی جانب سے 70کی دہائی میں ریاستی انتظامیہ کے سلسلہ میں تاریخی اقدامات کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ اختیارات کی منتقلی پارٹی کا ہمیشہ سے ہی ایک نظرایہ رہا ہے جبکہ پارٹی سے منسلک لیڈران نے ہمیشہ ہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا رول ادا کیا ہے جبکہ ایک تعمیر اتی نظریہ سے ہی ریاست فرقہ پرستوں کی کوششوں کو ناکام بنا کر ترقی کی راہ پر واپس گامزن ہو سکتی ہے ۔انہوں نے بھاجپا کر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے اقتدار کی خاطر عوام کو فرقوں اور خطوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔اس موقعہ پر متعدد معززین جن میں با بو رام ،سبھاش چندر ،وکاس کمار ،ست پال ،کالا خان ،رومیش چندر ،موہن لعل ،راج کمار و دیگران نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔ان نئے پارٹی کارکنوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہو گی ۔