تازہ ترین

پسیوں کے مقامات پیدل عبور کرنے پر پابندی عائد

رام بن میں درماندہ مسافروں کا احتجاج

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
رام بن //جموں سرینگر شاہراہ کے بند رہنے کی وجہ سے درماندہ ہوئے سینکڑوں مسافروں اور ڈرائیوروں نے ہفتہ کے روز رام بن کے مقام پر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ وہ شاہراہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کی بھی مانگ کر رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پسی کی زد میں دو غیر ریاستی ملازمین کی موت کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے لوگوں کے پیدل پسیاں عبور کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے لئے سفر جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔دریں اثنا سینکڑوں مسافر جموں میں درماندہ ہوگئے ہیں۔ ان درماندہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں گوناگوں مشکلات کاسامنا ہے۔ انہوں نے مقامی ہوٹل مالکان اور دکانداروں پرگراں فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہماری مجبوری کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کے جیب خالی ہوگئے ہیں اور شاہراہ اگر مزید بند رہی تو انہیں فاقے لگنے کا اندیشہ ہے۔واضح رہے کہ شاہراہ کی کشادگی کے کام کے دوران مزید کئی جگہ پر پسیاں آنا شروع ہو گئی ہیں اور اچانک چٹانیں کھسکنے لگتی ہیں۔حالیہ اموات کے بعد انتظامیہ نے رام بن رام  سیکٹر میں مسافروں کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے ۔