تازہ ترین

منڈی میں سہ روزہ مجالسِ فاطمیہ کا اہتمام

سیرت فاطمہ دنیابھر کی خواتین کیلئے مشعل راہ : مولانا اقرار

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عشرت حسین بٹ
منڈی//ہر سال کی طرح امسال بھی تحصیل منڈی کے صدر مقام میں انجمن تنظیم المومنین کی جانب سے سہ روزہ مجالسِ فاطمیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے متعدد علاقہ جات سے عزاداروں نے شرکت کی ۔ان مجالس کا اہتمام ہر سال ماہ جمادیالثانی میں حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شہادت کی مناسبت سے کیاجاتاہے ۔اس مرتبہ مجالس میں مولانا سید اقرار حیدر زیدی نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے آخری پیغمبرؐ نے ارشاد فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کاٹکڑا ہے جس جس نے اس کو اذیت دی اس اس نے مجھے عزیت پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہراؑ کی زندگی دنیا بھر کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،خواتین کو چاہیے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے فرموداد پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ بے شک حضرت مریم زمانے کی عورتوں کی سردار تھیں مگر حضرت فاطمہ زہرا ؑدونوں عالمین کی خواتین کی سردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جو فضیلتیں ختم المرسلین ؐکی تھی، وہی وہی فضیلتیں فاطمہ زہراؑ کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح رسول اکرم ؐکی سیرت کائنات کیلئے نمونہ عمل ہے ،اسی طرح فاطمہ زہرا ؑکی سیرت دنیا بھر کے لئے نمونہ عمل ہے۔مولانا نے سیدہ فاطمہ زہراؑ کی شہادت بیان کی جس کے بعد دعاپر مجلس ختم ہوئی۔