تازہ ترین

سڑک حفاظتی ہفتہ کی اختتامی تقریب

بچوں میں تقریری مقابلہ، انعامات تقسیم

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//تیسویں سڑک حفاظتی ہفتہ کی اختتامی تقریب ٹی آر سی پونچھ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے کی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی پونچھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے آر ٹی او پونچھ نے شرکت کی۔اس دوران مختلف سر کاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبانے ٹریفک قوانین کے متعلق ’’سڑک سرکشا جیون رکشا‘‘کے عنوان سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ حادثات پر قابو پانے کیلئے ہر ایک شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثات تبھی پیش آتے جب لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ بچوں نے اپنی تقاریر میں اہم پیغام دیاہے اور اس پر عمل کیاجائے تو حادثات سے بچاجاسکتاہے۔آخر پر ڈپٹی کمشنر کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض پردیپ کھنہ نے انجام دیئے۔