تازہ ترین

بسنت رتھ کادورہ ٔ پونچھ

عوام سے منشیات کے خاتمے کیلئے تعاون کی اپیل

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ //غیر سرکاری تنظیم یشن کی جانب سے پونچھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب زنانہ پارک پونچھ میں منعقد کی گئی جس میں پونچھ کے معزز شہریوں کے علاوہ اسکولی طلبااور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پولیس آفیسر بسنت کمار رتھ (آئی پی ایس ) جنرل ہوم گارڈ/ سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف   مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔اس دوران مقررین نے رتھ کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے عہدے سے انصاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئی جی پی ٹریفک جس طرح پوری ریاست میں ٹریفک نظام کو سدھارا گیا اس کیلئے جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگرچہ انہیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ایک پہاڑ کی طرح ان مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسے حساس علاقہ میں جہاں انہوں نے وہ کارنامے دکھائے کہ وہاں کے لوگوں نے خصوصی طور پر نوجوان نے ان کا والہانہ استقبال کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔اپنے خطاب میں بسنت کمار رتھ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے تعلیم کی طرف پورا پورا دھیان دیں۔ انہوں نے علاقہ میں پھیل ر ہی منشیات کی وباء پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جب تک مقامی لوگ پولیس کا ساتھ نہیں دیں گے تب تک پولیس کچھ نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں کوئی جانتاہے کہ یہ منشیات کہاں سے آتی ہے اور کون لاتا ہے تو وہ پولیس کو اس سلسلہ میں صحیح اطلاع دے تاکہ پولیس فوری طور پر اقدامات کرکے اس کو جڑ سے اکھاڑ ے ۔ تقریب کے اختتام پر یشن تنظیم کے چیئرمین امتیازاحمد سلاریہ نے تمام شرکاء اور خاص طور پر بسنت کمار کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض پر دیپ کھنہ نے انجام دیئے۔