تازہ ترین

پولیس افسر ان نے برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لیا

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عشرت حسین بٹ
منڈی//ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ محمد نواز کھانڈے نے تحصیل منڈی کے لورن اور ساوجیاں علاقوں کا دورہ کرکے برف باری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ایس ایچ او لورن شکیل احمد اور ایس ایچ او ساوجیاں محمد شفیع خان بھی تھے۔اس دوران پولیس افسران نے عوامی وفود سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔مقامی لوگوں نے انہیں بتایاکہ بجلی وپانی اور دیگر ضروریات زندگی کی قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لورن اور ساوجیاں میں بھاری برف باری کے باعث بجلی نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور دونوں جگہوں کا طبی نظام بھی متاثر ہے۔انہوں نے کہاکہ راشن کی بھی قلت پائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کئی علاقوں سے برف نہیںہٹائی گئی ۔اس دوران پولیس افسران نے یقین دلایاکہ مسائل کا حل کیاجائے گا۔نواز کھانڈے نے عوام پر زور دیاکہ وہ ائورلوڈ گاڑیوں میں سفر نہ کریں کیونکہ کہرا ہونے سے حادثہ ہوسکتاہے ۔بعد ازآں انہوںنے پولیس تھانوں کادورہ بھی کیا اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔